2021 HED News Latest News

سات زنانہ کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

مختلف کالجوں کے درخواست دھندہ امیدواران کی شارٹ لسٹنگ کے  امیدواران کے پینل تشکیل دئیے گئے اور وزیر تعلیم اور دوسرے اعلی افسران نے ان امیدواران کےانٹرویو لیے اور سفارشات مرتب کر کے انہیں منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیاگیا منظوری آنے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ان میں سات خواتین کی جو سمریاں وآپس آئیں ان کے مطابق مسز فاریہ جہاں ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین چکوال کو ٹرانسفر گورنمنٹ کالج برائے خواتین بلکسر ضلع چکوال میں پرنسپل تعینات کیا گیا ہے  محترمہ آصفہ زہرا اسسٹنٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات سعدیہ صدیق اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن گورنمنٹ نواب ممتاز ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دولت نگر گجرات کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات شاہینہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ریاضی ڈی ڈی او انچارج پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ چوٹا ڈیرہ غازی خان کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات نغمانہ یاسمین ایسوسی ایٹ پروفیسر زوالوجی گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ناروال کو ٹرانسفر کر کے اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے  مسمات ثمینہ ایمبرین اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی ڈھوک سیداں راولپنڈی کواسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے مسمات شگفتہ تبسم اسسٹنٹ پروفیسر پنجابی  / ڈی ڈی او گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شاہ کوٹ  کو اسی کالج میں مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے

Related posts

کل سیکرٹرییٹ لاہور کے سامنے ایجوکیشن گرینڈ الائنس اور حکومت کے درمیان میدان لگے گا

Ittehad

پروفیسر محمد انیس شیخ ایڈیشنل ڈی پی آئی تعینات اور ان کے عہدے کا چارج سید صفدر عباس کےسپرد

Ittehad

نصابی کتابیں 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

Ittehad

Leave a Comment