2021 HED News Latest News

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب ٹرانسفر۔۔۔وزیر اعظم آفیس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات

کیبنٹ سیکرٹریٹ سے آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب مسٹر ندیم محبوب کو تبدیل کر کے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے مگر وہ نئی جائے تعیناتی پر یکم اگست کے بعد چوائن کریں گے محکمہ ہائر ایجوکیشن ایک مرتبہ پھر قائم مقام سیکرٹری کے سپرد ہو جائے ایک عرصہ سے اس ڈیپارٹمنٹ کی روایت رہی ہے یا بد قسمتی کہ یہاں کوئی خوشی سے کام کرنے کا خواہاں نہیں رہتا کوئی بھی جو یہاں کسی وجہ سے جوائن کر لے تو اگلے ہی روز بہتر پوسٹنگ کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دیتا ہے اور کامیاب ہو ہی جاتا ہے سیکرٹری تعلیم کے بورڈ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ اکثریت ایک سے کم والوں کی ہے بہت کم ہیں جو ایک دو سال یہاں ٹکے ہوں حکومتوں کو ایسے معاملات پر نظر رکھنا چاہیے کہ جوائن کرنے والے کو جب مساہل کا ادراک ہونے لگتا ہے تو وہ ٹرانسفر ہو جاتا ہے اور جیسے استاد سے پوچھا جاتا ہے کہ اس کا فلاں سال۔ کا رزلٹ کیا ہے ان سے  ھی پوچھا جانا چاہیے کہ جب آپ آئے تھے تو کتنے مساہل تھے کتنے آپ نے حل کیے باقی کیوں حل نہ ہوئے اس کارکردگی کو آئندہ پرموشنز کی بنیاد بنانا چاہیے

Related posts

سرکاری ملازم مسیحی بھائیوں/بہنوں کو دسمبر کی تنخواہیں/ پنشن بیس تاریخ کو ادا کرنے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

بانی رکن اتحاد اساتذہ پروفیسر اختر حسین زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا۔۔دعا کی اپیل

Ittehad

اشفاق لودھی کی جگہ ڈاکٹر ریحانہ الیاس ڈپٹی سیکرٹری تعینات

Ittehad

Leave a Comment