لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے تمام اضلاع پر یہ آرڈر کا اطلاق ہوگا جن میں لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ اور قصور ۔گوجرانوالہ گجرات ،ناروال۔حافظ آباد منڈی بہا الدین ،سیالکوٹ کے اضلاع فیصل آباد ،چنیوٹ ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ اضلاع ملتان ،خانیوال ۔وہاڑی اور لودھراں اضلاع شامل ہو
لاہور ( نمائندہ خصوصی ). محکمہ ماحولیات پنجاب نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں فضائی آلودگی تاریخ کی بلند سے بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے مریم اورنگ زیب کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس گیارہ سو تک جا پہنچا ہے جبکہ گوگل کے مطابق یہ انڈیکس 995 ہے وہ اس کا سبب انڈیا کی جانب سے آنے والی فضائی آلودگی ہے وہاں کسان فصلیں نذر آتش کر رہے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق سال اول تا بارھویں تک کے بچوں کے لیے پڑھائی ان لائن کی جا رہی ہے اس سے وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اساتذہ آئیں گے اور وہ بالکل ویسے ہی پیریڈ وائز کلاسز لیں گے اس سلسلے میں جو نوٹیفکیشن محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق اس کا اطلاق لاہور ڈویژن کی اضلاع لاہور ۔قصور ،شیخوپورہ ننکانہ گوجرانولہ ڈویژن کے اضلاع گوجرانولہ ،سیالکوٹ۔ناروال ،گجرات،منڈی بہا الدین، حافظ آباد فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد ،چنیوٹ ،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ملتان ڈویژن کے اضلاع ملتان ۔خانیوال، لودھراں اور وہاڑی اضلاع شامل ہیں