2021 HED News Latest News

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیمی وظائف

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے قانون کی تعلیم کے بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی و غیر ملکی وظائف دینے کا اعلان کیا ہے  یہ وظائف ملکی  یا غیر ملکی یونیورسٹیوں میں ایل ایل بی(پانچ سالہ) ملکی ،ملکی ایل ایل ایم ،غیر ملکی ایل ایل ایم اور بیرون ملک ڈاکٹریٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہیں  ایل ایل بی کے لیے درخواستیں دینے والوں کی عمر پچیس سال ،ایل ایل ایم کے لیےتیس سال اور پی ایچ ڈی کے لیے عمر کی حد پینتیس سال مقرر ہے   وہ طالب علم جو بلوچستان کے رہائشی ہیں اور دیگر شرائط پر پورا اترنے ہیں مثلا ایل ایل بی کیلئے انہوں نے بارہ سال تعلیم کے ساتھ اس میں  انٹرمیڈیٹ  میں کم از کم پچاس فیصد نمبر حاصل کیے ہوں ایل ایل ایم میں داخلے کے لیے کسی ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ڈگری لی ہو اور اس میں کم از کم پچاس فیصد نمبر حاصل کئے ہوں وظائف کے لیے بیس فیصد کوٹہ 2016 میں کوئٹہ بم دھماکہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے وہ طالب علم جو ملازمت کر رہے ہیں وہ درخواست کے ہمراہ اس ادارے کا این او سی بھی مہیاء کر یں بیرون ملک وظائف کے حصول کے لیے ٹاپ پانچ رینک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ ملنا ضروری ہے جو درخواست دینے کے خواہشمند ہیں وہ درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://www.hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/LGSP/Pages/default.aspx

(offlinemodapk.com)

Related posts

جنوبی پنجاب کے چار کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی اور سات کو ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

  اسی نو منتخب خواتین لیکچررز ایجوکیشن کی پوسٹنگ تجاویز بن گئیں۔اعتراضات آج شام تک

Ittehad

فیس کی عدم ادائیگی پر بچے کے ساتھ ناروا سلوک،نجی سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

Ittehad

Leave a Comment