2022 HED News Latest News

پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام دسمبر تک جاری رہے گا  شیڈول کا اعلان جاری ہوگیا

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب اور ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایک مسلسل سٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام  کا آغازکیا ہے یہ مسلسل پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) ‘کالج ٹیچرز اور کالج ٹیچنگ انٹرنیز کے لیے ہے  ۔یہ ڈویلپمنٹ فی الحال چھ مضامین کے لیے شروع کی گئی ہے یہ سی پی ڈی کالجز کی موجودہ ضرویات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہےیہ تجربہ کار اور نئے آنے والے اساتذہ کے درمیان تعاون  کو بڑھائے گا    اس پروگرام کا مقصد مستقل اساتذہ اور کالج ٹیچنگ انٹرنیز کو نئی تدریسی نالج اور جدید ٹیکنیک سے روشناس کروانا ہے اس طرح نالج    ریفریش اور جدید بننے گا   ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے زیر انتظام ایریا میں ایک یا دو کالجوں کو کلسٹر سینٹر نامزد کیا ہے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کلسٹر نامزد ہونے والے کالج کو مرکزی حیثیت حاصل ہو پرنسپل اور اور نامزد ڈی ایس سیز ہر مہینے میں ایک سے دو پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈےز کا تعین کریں گے نامزد ہونے والے اساتذہ اور سی ٹی آئیز اس ایام میں ان کالجز میں پروگرام میں شرکت کریں گے  پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کا چولائی تا دسمبر تک شیڈول کا اعلان کر دیا ہے چھ مضامین فزکس ۔کمیسٹری ۔ریاضی ۔بیالوجی ۔انگریزی اور اکنامکس اس مقصد  کے لیے چنے گئے ہیں پروگرام کی مکمل تفصیل دئیے گئے نوٹیفیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہے

Related posts

 کئی مرتبہ التوا کے بعد اب پندرہ اپریل کو ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کا اجلاس طلب

Ittehad

 سکولز میں موسم سرما کے ملبوسات یونیفارم کی پابندی سے آزاد ۔۔نوتیفیکیشن جاری

Ittehad

پی پی ایل اے کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ۔اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل

Ittehad

Leave a Comment