2022 Latest News University / Board News

سعودی حکومت کے سال رواں کے دوران صرف پاکستانیوں کیلیے چھ سو سکالرشپ کا اعلان

ذیل میں چیرمین ایچ ای سی کے خط کےہمراہ سعودی سفارت خانے کے خط کے مندرجات ۔کورسزاور یونیورسٹیوں کی مکمل تفصیل بھی پوسٹ کی جا رہی ہے

چیرمین ایچ ای سی کی طرف سے ایک خط یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے نام بھجوایا گیا ہے جس میں یہ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے صرف پاکستانی طالب علموں کے لیے سعودی یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ ،انڈر گریجویٹ ۔پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ لیول کی سٹڈیز کے لیے چھ سو طالب علموں کے لیے فولی فنڈڈ وظائف رکھے ہیں سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ یہ وظائف سعودی عرب اور پاکستان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مخصوص کر رکھے ہیں مگر تاحال صرف ساڈھے تین سو پاکستانیوں نے ان کے لیے درخواستیں دی ہیں خط میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وائس چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ اپنے ادارے اور اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ اطلاع بہم پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طالب علم ان وظائف سے استفادہ حاصل کر سکیں 

Related posts

بہاولپور ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر راجہ امجد انتقال کر گئے

Ittehad

چار سو آٹھ خواتین لیکچررز ترقی پا گئیں پطور اسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی ڈیل کا دوسرا حصہ۔جونئیر ڈین کو ممبر سنڈیکیٹ لگوا لیا

Ittehad

Leave a Comment