College News Latest News Press Releases

سرگودھا: سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پپلا کی بھرپور شرکت

سرگودھا (پ ر) سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں آج سرگودھا میں ہونے والے احتجاج میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پیپلا) نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سرگودھا ڈویژن کے مختلف کالجز سے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی میں ڈاکٹر شیر محمد گوندل سنٹرل نائب صدر پیپلا پنجاب، ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن، پروفیسر محمد حیات خان نیازی جنرل سیکرٹری پیپلا سرگودھا ڈویژن، پروفیسر فاخر ریحان صدر پیپلا ضلع سرگودھا، پروفیسر شعیب مخدوم جوائنٹ سیکررٹری، اور پروفیسر عامر حبیب فنانس سیکرٹری پیپلا سرگودھا ڈویژن شریک ہوئے۔ خواتین کی نمائندگی پروفیسر اسماء احمد سینئر نائب صدر، پروفیسر ارم زہرہ جوائنٹ سیکرٹری، اور پروفیسر شازیہ ظفر جوائنٹ سیکرٹری دوم نے کی۔سرگودھا ڈویژن کے تمام کالجز سے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ میانوالی سے پروفیسر ملک حیات اللہ ممبر سنٹرل ایگزیکٹو، ضلع خوشاب سے پروفیسر ناصر حیات خان نائب صدر مرکز پنجاب، جبکہ پروفیسر عمران کی قیادت میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیاقت آباد ضلع میانوالی سے اساتذہ کے قافلوں نے ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے احتجاج میں شریک تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومتِ وقت کو پیغام دیا کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں، بصورت دیگر اساتذہ کالجز میں تدریسی بائیکاٹ پر مجبور ہوں گے۔ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن نے حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے جو حکومت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ انہوں نے احتجاج میں بھرپور شرکت پر اساتذہ اور ملازمین کو مبارکباد دی اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے سرگودھا کے شاہینوں کو کامیاب احتجاج پر مبارکباد دی اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ کو لاہور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔بعد ازاں کمپنی باغ سرگودھا سے شاہین چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور سرکاری ملازمین کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

Related posts

مہنگی تعلیم کا تریاق؟۔۔۔ تحریر:حسن رشید

Ittehad

پچھتر فیصد سے کم حاضری اور امتحانات میں کمزور کارکردگی والوں کے داخلے روک لیے جائیں گے

Ittehad

جیت کا جشن۔۔موسیقی اور لنچ اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنماؤں کی شرکت

Ittehad

Leave a Comment