2023 Latest News Obituary

سرگودھا ۔۔ڈاکٹر  شعیب شاہ اللہ کو پیارے ہوگئے

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے شعبہ فزکس کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شعیب شاہ صاحب اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان ہ عمر تقریباً پچپن برس تھی اور  انہوں  نے گذشہ برس ہی ا اسٹنٹ پروفیسر سے بطور ا یسوسی ایٹ پروفیسر ترقی  پائی تھی مرحوم شعیب شاہ صاحب فزکس  میں ڈاکٹریٹ تھے اور یونیورسٹی آف سرگودھا  کےشعبہ فزکس سے منسلک تھے کالج کیڈر کے اساتذہ کو جب  یونیورسٹیوں سے  محکمہ تعلیم کے سپرد کیا گیا تو انہیں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا تعینات کر دیا گیا جہاں یہ گزشتہ دو سال سے بطریق احسن اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے ان کی نمازجنازہ بلاک نمبر 17  ہاشمی مسجد کے ملحقہ گراؤند میں ادا کی گئی  جہاں سے ان کے آبائی گاؤں چک  موسی  چھاؤریاں لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین اور دیگر رسومات ادا کی گئیں مرحوم ایک نیک دل اور فرشتہ صفت انسان تھے جنازے میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران کے علاؤہ یونیورسٹی و کالجز کے درجنوں اساتذہ کرام شریک ہوئے اتحاد اساتذہ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ۔۔جی پی فنڈ مارک اپ 7.90 سے بڑھ کر 12.40 فیصد ہو گیا

Ittehad

پبلک سروس کمیشن کی مشتہر لیکچررز کی آسامیوں کے کس مضمون پر کس کس قابلیت کے حامل درخواست دے سکتے ہیں

Ittehad

نوٹیفیکیشن کے ابہام دور کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل کا محکمہ خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment