ساہیوال ۔۔اٹحاد اساتذہ کے سینئر رہنما اور انگریزی ادب کے استاد پروفیسر (ریٹائرڈ) سخاوت علی قمر آج صبع انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 64 برس تھی وہ ایک مدت سے بلند فشار خون اور عارض قلب کے مریض تھے کوئی دو ماہ قبل تکلیف ہوئی مگر وہ صحت یاب ہو گئے آج علی الصبح دل ? کا اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے اب دعا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے انہوں نے اپنے درس وتدریس کے سفر کا آغاز 1979 میں بطور لیکچرار انگریزی ادب گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال سے کیا کچھ عرصہ وہاں گزار کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال چلے آئے اور اپنی ریٹائرمنٹ تک وہاں ہی خدمات سر انجام دیتے رہے مرحوم ایک ہنس مکھ ۔ملنسار اور کشادہ دل انسان تھے روز اول سے اتحاد اساتذہ سے منسلک ہوئے اور مرتے دم تک ساتھ نبھایا
previous post