2022 Latest News Obituary

انتقال پُرملال ۔۔۔۔۔۔ صدمات۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا ظہار تعزیت 

صدر تحریک اساتذہ پروفیسر حنیف عباسی کو صدمہ

صدر تحریک اساتذہ پنجاب اور گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور کے شعبہ سیاسیات کے استاد حنیف عباسی کی والدہ ماجدہ کل بروز بدھ سولہ نومبر دو ہزار بائیس قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ سترہ نومبر کی صبح آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ عثمان پارک ایف بلاک گلشن راوی میں ادا کی گئی جس میں لاہور کے کالج اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر حنیف عباسی کے غم میں شریک ہے اور ان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھی دعا گو ہیں کہ آللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

راہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر طاہر جاوید کو صدمہ 

بہاولنگر ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر کے شعبہ کیمیاء کے اسسٹنٹ پروفیسر اور راہنما اتحاد اساتذہ پاکستان جناب طاہر جاوید کی والدہ ماجدہ گزشتہ اللہ کی رحمت میں چلی گئیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھی اس خبر سے افسردہ ہیں اور ظاہر جاوید کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ آللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے پروفیسر خلیل بٹ کو صدمہ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے شعبہ انگریزی کے استاد اور جنرل سیکرٹری پپلا لوکل یونٹ پروفیسر خلیل احمد بٹ کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ان کی مغفرت کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی دعا گو ہیں اور پروفیسر خلیل احمد بٹ سے اظہار تعزیت کرتےہیں

گورنمنٹ کالج بہاولنگر پروفیسر اجمل فریدی کو صدمہ

گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل فریدی کے والد بزرگوار گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے اللہ کو پیارے ہوگئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے راہنماؤں نے جناب پروفیسر اجمل فریدی صاحب سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا گو ہیں کہ آللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

فاٹا یونیورسٹی کے ملازمین کو مارچ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں

Ittehad

گریڈ انیس میں ترقی پانے والوں کے آرڈرز آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث آج نہ ہو سکے

Ittehad

دو لیکچررز کو پی ایچ ڈی اور گیارہ کو ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment