2021 Latest News Obituary

صدمات ۔۔۔ راو اعجاز کو صدمہ ۔ دلشاد رسول و حافظ فاروق کو صدمہ

صدر پی پی ایل اے ساہیوال کو صدمہ

صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ساہیوال اور صدر اتحاد اساتذہ اوکاڑہ پروفیسر راؤ اعجاز کی والدہ محترمہ کل اٹھارہ اکتوبر دو ہزار اکیس بروز پیر  قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ان کا جنازہ ان کے آبائی گاؤں واقع کچا کھوہ ضلع خانیوال میں بعد از نماز مغرب ادا کی گئی جس میں اوکاڑہ ۔ساہیوال اور خانیوال کے سکول و کالج اساتذہ نے شرکت کی اتحاد اساتذہ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی ایک قرارداد میں جناب پروفیسر راؤ اعجاز سے اظہار تعزیت کی گئی اور  مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئ انفرادی طور پر اتحاد اساتذہ کی رہنماؤں پروفیسر محمد عارف ۔پروفیسر حافظ عبد الخالق ۔پروفیسر چوہدری غلام مصطفی۔پروفیسر جاوید بھٹی ۔پروفیسر رانا اسلم پرویز ۔پروفیسر طارق خان ۔پروفیسر معنم المحبوب پروفیسر ملک الطاف الرحمن۔پروفیسر جہاں زیب ڈھلوں۔پروفیسر طارق علی ۔پروفیسر عامر رفیق اور پروفیسر ضیاء المصفے اور دیگر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے

پروفیسر دلشاد رسول۔پروفیسر اعجاز رسول اور پروفیسر حافظ فاروق کو صدمہ

پروفیسر دلشاد رسول کسانہ (شعبہ پنجابی) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہکوٹ اور پروفیسر اعجاز رسول کسانہ وائس پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج صفدر آباد کے والد اور اتحادِاساتذہ کے راہنما پروفیسر حافظ فاروق گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بورے والہ کے سسر قضاۓ الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ 18 اکتوبر صبح 9.00 بجے موضع لہنا سنگھ نزد مانانوالہ میں ادا کی جاۓ گی۔ اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں پروفیسر محمد عارف۔پروفیسر غلام مصطفی اور حافظ عبد الخالق ندیم ۔پروفیسر جہاں زیب ڈھلوں پروفیسر الطاف الرحمن اور پروفیسر جاوید بھٹی اور دیگر نے پروفیسر  دلشاد رسول۔پروفیسر اعجاز رسول اور پروفیسر فاروق سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

کرونا ایک اور ساتھی چھین کر لےگیا پروفیسرشاہد فاروق انتقال کرگئے

Ittehad

عدالت عالیہ  نے زلزلہ متاثرین کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کا آرڈر معطل کر دیا 

Ittehad

خواتین کالج کی پرنسپل نے احتجاج میں شمولیت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر احتجاج ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment