2021 Latest News Obituary

پنجاب یونیورسٹی کے جوان سال پروفیسر کا انتقال پر ملال

پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر انڈر گریجویٹ سٹڈیز  پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس انتقال کر گئے وہ شعبہ پی یو سی آئی ٹی میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے عمر تقریباً 40 برس تھی ذرائع کے مطابق ان کی موت بجلی کا جھٹکا لگنے کے سبب ہوئی ڈاکٹر محمد یونس 2009 میں پنجاب یونیورسٹی میں آئے انہوں نے بہت جلد  بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیا وہ اچھے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پر جوش ورکر کی پہچان رکھتے تھے ریسرچر وہ کمال کے تھے بطور ڈائریکٹر انڈر گریجویٹ سٹڈیز انہوں نے ملحقہ کالجوں میں بی ایس سٹڈیز کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ان کالجز کی انتظامیہ اور اس سے متعلق ان کے متعرف تھے ان کی بے وقت موت نے ان کے طالب علموں اور ساتھی اساتذہ کو افسردہ کردیا اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

Related posts

بینوولنٹ فنڈ کے تعلیمی وظائف کےلیے درخواستیں دینے کی تاریخ اکتیس مئی 2021تک بڑھ دی گئی

Ittehad

ایجوکیشن مضمون کے نو منتخب لیکچررز کے احکامات تعیناتی جاری ہو گئے–اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد

Ittehad

پنجاب حکومت کی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 6 نئے ریجنل دفاتر قائم کرنے کی تجویز

miss Khazina

Leave a Comment