2022 Latest News Obituary

اخبار غم ۔۔۔۔۔۔۔ صد ما ت ۔۔۔۔۔۔۔ اظہار تعزیت

 گوجرہ ۔۔ ریٹائئرڈ پرنسپل پروفیسر منیر احمد اللہ کی رحمت میں چلے گئے

گوجرہ۔۔ گورنمنٹ کالج گوجرہ کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر منیر احمد راہی ملک عدم ہوگئے ان کا تعلق گوجرہ شہر سے تھا ایم ایس سی زوالوجی کرنے کے بعد انہوں نے 27 جولائی 1986 کو بطور لیکچرار زوالوجی گورنمنٹ جڑانوالہ سے درس و تدریس کا آغاز کیا  بعد ازاں ٹرانسفر ہو کر  گورنمنٹ کالج شور کوٹ ضلع ٹوبہ ٹیک چلے گئے ڈیڑھ سال وہاں تدریسی فرائض کی انجام دہی کے بعد  آبائی شہر گوجرہ آ گئے بیس اپریل 1999 کو ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے دوسری مرتبہ ترقی 21 ستمبر 2013 کو پائی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو گئے دو ہزار بارہ میں انہیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ کالج گوجرہ کا پرنسپل مقرر کر دیا اور وہ سترہ مئی 2018 تک  وہاں خدمات سر انجام دے کر مدت ملازمت مکمل ہو جانے پر ریٹائر ہو گئے چند روز قبل طبعیت ناساز ہوئی اور وفات پا گئے اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

ڈاکٹر مظہر عباس کو صدمہ 

سابق نائب صدر پیپلا ملتان ڈویژن اور حالیہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر مظہر عباس کے والد گرامی چھبیس جنوری کو قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ہیں اتحاد اساتذہ ڈاکٹر مظہر عباس سے تعزیت کرتی ہےاور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

پروفیسر شعیب کاظمی کو صدمہ

گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر شعیب کاظمی کے والد بزرگوار کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

پروفیسر رانا شاہد محمود کو صدمہ

گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے شعبہ فزکس کے پروفیسر رانا شاہد محمود کی خالہ و خوش دامن  صاحبہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں  آنا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

گوجرانولہ ۔۔رئٹائرڈ پروفیسر اردو و معروف شاعرہ شمع جاوید اللہ کی پناہ میں چلی گئیں

Ittehad

پرنسپل اور ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہش مند درخواست دیں بتیس پرنسپل اور دو ڈپٹی ڈائریکٹر ز درکار ہیں

Ittehad

محترمہ شہناز محسن اور محترمہ گلناز فاطمہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنے پر مبارکباد

Ittehad

Leave a Comment