2024 Latest News Obituary

ریٹائرڈ پروفیسر اور گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے ریاضی کے معروف استاد پروفیسر شوکت حسین انتقال کر گئے

وہ 28 جولائی 2024 کو قضائے الہی سےوفات کے وقت ان کی عمر تقریباً اناسی برس تھی وہ 24اگست 2005 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے اس وقت وہ صدر شعبہ ریاضی تھے اپنی علمیت کی بنا پر شاگردوں اور اپنی ہنس مکھ طبعیت کی بنا پر اپنے کولیگز میں بے حد مقبول تھے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سابق گورنمنٹ فوریمن کرسچن کالج لاہور جو عوام میں گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے نام سے معروف تھا ،کے شعبہ ریاضی کے سابق صدر شعبہ پروفیسرشوکت حسین چند روز قبل 28 جولائی 2024 کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے وفات کے ان کی عمر ان کی عمر اناسی برس تھی دوران ملازمت وہ ایف سی کالج لاہور کی رہائشی کالونی ڈی گراؤنڈ میں مقیم رہے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی یہ کالج نجی تحویل میں دے دیا گیا اور وہ پی سی ایس آر سٹاف کالونی کی اپنی پرائیویٹ رہائش گاہ میں منتقل ہو گئے جہاں وہ وفات تک سکونت پذیر رہے ان کے اس زمانے کے ایک شعبہ کے استاد نے کہا کہ وہ ایک ہنس مکھ انسان تھے اور دوسروں کو ٹینشن میں ریلیکس کر دیتے تھے ان کا ایک پیٹنٹ جملہ کہ، چھڈ یار کج نہیں ہوندا ، ہم ہمیشہ یاد کیا کرتے تھے وہ اپنی علمیت کی بدولت طالب علموں اورہنس مکھ طبیعت کی بنا پر کولیگز میں بے حد مقبول تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں عمدہ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین

Related posts

پنشن و انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کے خلاف پنجاب کے سرکاری ملازمین سر آپا احتجاج

Ittehad

ڈاکٹر سلوندر سنگھ کی کتاب ،بھگت سنگھ کی انقلاب سے پر زندگی پر مصنف کا لیکچر

Ittehad

اتحاد اساتذہ لاہور ڈویژن کے امیدواران

Ittehad

Leave a Comment