ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے کل ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں اکتیس اگست کو جاری ہونے والی سنیارٹی لسٹ کے مطابق سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو پچاس تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز تیار کرکے بھجوانے کے لیے کیا گیا ہے معمول کے مطابق ایسا ہی ہوتا رہا ہے مگر اس دفعہ چار مختلف سرٹیفیکیٹ بھی کیسزکے ساتھ بھجوانے کا کہا گیا ہے ایک سرٹیفیکیٹ متعلقہ استاد پر کر کے دے گا جس میں وہ یہ حلف دے گا کہ اس نے اس کے ساتھ لگانے کے لیے تمام ضروری کاغذات فراہم کر دیے ہیں جن میں نو انکوائری کی پانچ کاپیاں جن پر پرنسپل کے دستخط ،جبکہ ایسے اسسٹنٹ پروفیسر جو خود پرنسپل ہوں متعلقہ ڈائریکٹر تعلیمات یہ سرٹیفیکیٹ سائن کریں گے 2)پانچ کاپیاں نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ کی جس میں پرنسپل /ڈائریکٹر کے سائن ہوں گے۔ 3) پانچ کاپیاں نو آڈٹ پیرا سرٹیفیکیٹ جس میں اسی طرح اتھارٹی کے سائن ہونگے 4) پانچ کاپیاں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کے آرڈر اور پانچ کاپیاں جوائننگ رپورٹ کی جسے پرنسپل / ڈائریکٹر تصدیق کریں گے 5)پچھلے تین سال کے رزلٹ کی پانچ کاپیاں جنہیں کالج کا کنٹرولر امتحانات جاری کریں گے اور پرنسپل کونٹر سائن کریں گے ان تمام کاغذات کو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کونٹر سائن کریں گے ایسے سنیارٹی نمبر جن کے سامنے درج حضرات فوت ہو گئے یا ملازمت سے استعفیٰ دے دیا یا کسی بھی بنا پر ملازمت چھوڑ دی یا ہائر گریڈ میں براہ راست ترقی پا لی اس محکمہ یا کسی اور محکمہ میں یا پروفارما پرموشن کے نتیجے میں سنیارٹی نمبر تبدیل ہو گیا یا متعلقہ شخص کا پتہ ہی نہیں چل رہا ان کے سرٹیفیکیٹ بھجوائے جائیں گے پہلا سرٹیفیکیٹ متعلقہ فرد دوسرا پرنسپل تیسرا ڈپٹی ڈائریکٹر اور چوتھا ڈائریکٹر کالجز دے گا کہ کیس ہر لحاظ سے مکمل ہے فراہم کرئے گا ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی طرف سے تمام کیسز پہنچانے کی تاریخ پندرہ ستمبر مقرر کی ہے
31-08-2021-Final-Seniority-List-of-A.PMens-Section-26-08-2021-with-Serial