2021 HED News Latest News

ایک ہزار انتالیس اساتذہ کی پرموشن لنک ٹریننگ کروانے کیلئے پی ایچ ای سی کو درخواست

ٹریننگ جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان

آج مورخہ تئیس دسمبر دو ہزار اکیس کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر ٹریننگ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوایا گیا ہے جس میں گریڈ سترہ سے گریڈ  انیس تک (مرد وخواتین) 1039 کالج اساتذہ کو پرموشنز رینج میں ا رہے ہیں ان کی ٹریننگ کرانے کی استدعا کی گئی ہے ان میں 455 مرد لیکچرر سنیارٹی نمبر 2001 تا2557 اور تین ڈیفرڈ کیسز ،111 مرد اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 668,816اےسنیارٹی نمبر845 تا 998 ،خواتین  اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 04 تا 398 ( ٹوٹل 210)  ایسوسی ایٹ پروفیسر مرد سنیارٹی نمبر 168 تا 259 (جن میں سے صرف 54 کو ٹریننگ دی جائے گی) ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین سنیارٹی نمبر 103 تا 269 (جن میں سے صرفِ 29 کو ٹریننگ دی جائے گی) کامرس ونگ کے انسٹرکٹر گریڈ سترہ کے 28 سنیئر انسٹرکٹر گریڈ 18 کے 71 اور چیف انسٹرکٹر گریڈ 19 کے 21 کو ٹریننگ کروانا درکار ہے درخواست ہے کہ ان 1039 اساتذہ کی ٹریننگ کے بندوبست کروایا جائے امید کی جا رہی ہے کہ یہ ٹریننگ جنوری دو ہزار بائیس کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گئی

Related posts

شہر شہر نگر نگر ریلیاں و مظاہرے ۔۔اگیگاہ کی کال پر پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج

Ittehad

ترکی:مفت آن لائن انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کا موقع

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بطور پرائیویٹ امیدوار ایسوسی ایٹ ڈگری رجسٹریشن 

Ittehad

Leave a Comment