2022 Latest News Press Releases

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے اتحاد اساتذہ پاکستان یونٹ کی تنظیم نو۔۔اکرم عتیق صدر اور اکرام غنی جنرل سیکرٹری منتخب

بہت سے نئے دوستوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ان میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر ریاض شعبہ بیالوجی کے پروفیسر رضوان شعبہ انگریزی کے اختر شہزاد۔شعبہ سائیکالوجی کے پروفیسر عمر شعبہ اقتصادیات کے رضوان شعبہ اردو کے پروفیسر معاذ اور پروفیسر قربان شامل ہیں

پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن پروفیسر محمد سہیل اسلم راؤ کی طرف سے فراہم کردہ اخباری رپورٹ کے مطابق مورخہ پانچ  اکتوبر دو ہزار بائیس کو اتحاد اساتذہ پاکستان گورنمنٹ کالج وہاڑی زیر صدارت پروفیسر مشتاق احمد  سر پر ست اعلی اتحاد اساتذہ پاکستان گورنمنٹ کالج وہاڑی  منعقد ہوا اس اجلاس کی اہمیت اس لحاظ سے ہے کہ اس میں سال دو ہزار بائیس و تئیس کے لیے نئے عہدے داران کا چناؤ کیا گیا  اجلاس میں متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر اکرم عتیق کو صدر اور پروفیسر اکرام غنی صاحب کو جنرل سیکریٹری چنا گیا تمام حاضرین نے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی

Related posts

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے مطالبے پے پروٹیکشن کی حمایت کر دی

Ittehad

اگلے تعلیمی سال سے سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ ہوگا

Ittehad

  نو منتخب سترہ خواتین لیکچررز بیالوجی کی پوسٹنگ تجاویز فائنل 

Ittehad

Leave a Comment