چھ میں سے پانچ امیدواران ساجد محمود صدیقی ،اصف حسین ،ناصر محمود اعوان ،ندیم شہزاد اور ابوبکر ادریس اعوان کا تعلق راولپنڈی جبکہ چھٹی امیدوار میڈم شہناز اختر کا تعلق جھنگ فیصل آباد سے ہے
لاہور ( خبر نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو لکھا ہے کہ ڈائریکٹر راولپنڈی کی پوسٹ کے لیے جن امیدواران نے درخواست دے رکھی ہے اور انہیں ڈیپارٹمنٹ نے ان کے میرٹ کے ابتک بننے والے نمبرز بارے معلومات ان کو فراہم کر دی ہیں انہیں ان پر اگر کوئی شکایت ہے تو اس کے ازالے کیلئے ایک میٹنگ زیر صدارت سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب 26 دسمبر 2025 کو ہائر ایجوکیشن کے دفتر واقع نئی انارکلی لاہور میں صبح ساڑھے گیارہ بجے رکھی گئی ہے وہاں تشریف لائیں چھ امیدواران کی لسٹ بھی فراہم کی گئی ہے اور ڈویژنل ڈائریکٹرز سے کہا گیا ہے کہ ان میں سے جو بھی آپ کے زیر انتظام ڈویژن میں کام کر رہا ہے انہیں وہاں بھجوانے کا بندوست کریں


