2021 HED News

کالج ٹیچرز انٹرنز کا اشتہار ۔ نئی شرائط اور زیادہ مشاہرہ

اس  تعلیمی سال کے لیے حکومت نے کالج ٹیچرز انٹرنز بھرتی کرنے کا اشتہار دیا ہے کہ جس کے مطابق پنجاب حکومت کے زیر انتظام کالجز کی خالی آسامیوں پر کالج ٹیچنگ انٹرنز کی خدمات پانچ ماہ کے لینے کا فیصلہ کیا ہے امیدواران کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں اس مرتبہ ماہانہ مشاہرہ   پنتالیس ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ پروسیجر مکمل کرتے کرتے دسمبر کا وسط ا جائے گا اور کامیاب امیدوار پندرہ دسمبر تک جوائن کر سکیں گے اس کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت تو ایم اے /ایم ایس سی رکھی گئی ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہ ایم فل / پی ایچ ڈی کی عدم دستیابی کی صورت میں ایم اے /ایم ایس سی کو لیا جائے گا شیڈول کے مطابق خواہشمند خواتین و حضرات چوبیس نومبر سے ستائیس نومبر تک اپنی درخواستیں بمعہ دستاویزات کی کاپیوں کے متعلقہ کالجوں میں جمع کروائیں گے متعلقہ کالج 29 تاریخ کو اہل امیدواران کی میرٹ لسٹ اپنے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں گے اس میرٹ لسٹ پر شکایات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو یکم دسمبر تک دی جا سکیں گی اس کے بعد حتمی میرٹ لسٹ تین دسمبر کو آویزاں کی جائے گی منتخب امیدواران کے چار دسمبر تا چھ دسمبر انٹرویوز ہوں گے کامیاب امیدواران کی لسٹ مورخہ 7 دسمبر کو کالجوں کے نوٹس بورڈوں پر آویزاں کر دی جائیں گی ان فہرستوں پر اعتراضات آٹھ تا گیارہ دسمبر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو کیے جا سکیں گے فائنل لسٹ چودہ دسمبر کو گیارہ بجے تک نوٹس بورڈوں پر آویزاں کر دی جائیں گی مکمل طریقہ کار کے بارئے میں کتنے نمبر کس کے ہوں گے ذیل میں درج حکومتی نوٹیفیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہیں

Related posts

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی انتقال کر گئے

Ittehad

پے پروٹیکشن ،پانچ درجاتی اور پرموشنز سمیت تمام مسائل حل کریں گے وزیر تعلیم

Ittehad

Leave a Comment