2022 General Notifications Latest News

راشد ارشاد ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ۔مریم طارق کے تعیناتی کے احکامات منسوخ

محترمہ ماریہ طارق نے جوائن نہیں کیا راشد ارشاد ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری تعینات

چند روز پہلے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویز کو ٹرانسفر کرکے ایس  اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے اور ان کی پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس کی گریڈ انیس کی آفیسر جو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کر رہی تھیں کو خالد پرویز کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے کے احکامات کیے تھے مگر اتنے دن گزر جانے پر  انہوں نے نئی جائے تعیناتی پر جوائن نہ کیا ذرائع کے مطابق وہ یہاں جوائن نہیں کرنا چاہتی تھیں اور ٹرانسفر منسوخ کروانے کی کوششیں کر رہی تھیں ان کی کوششیں رنگ لائیں اور آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کے آرڈرز کینسل کر دئیے گئے اور ان کی جگہ محکمہ سروسز میں او ایس ڈی اور تعیناتی کے منتظر پی ایم ایس سروس کے گریڈ انیس کے آفیسر جناب راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے 

Related posts

ساہیوال۔پروفیسر محمد انجم رشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ittehad

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور کے پرنسپل  پروفیسر محمد سعید معطل اور ٹرانسفر

Ittehad

دو پی ایچ ڈیز اور پانچ ایم فل کالج اساتذہ کو الاونس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment