Latest News Obituary

اتحاداساتذہ کے بانی رکن رانا اختر حسین انتقال کرگئے،کرونا میں مبتلا تھے

اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر رانا اختر حسین پندرہ بیس روز قبل کرونا کی تشخیص ہونے پر ہسپتال داخل ہوئے لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ داخلے کے کچھ روز بعد آکسیجن کی ضروت پڑ گئی حالت سنبھلنے کی بجائے بگڑتی گئی پھر وینٹیلیٹر پر منتقل کرنا پڑا موت و حیات کی کشمکش جاری رہی بلآخر موت جیت گئی اور ہمارا عزیز ساتھی ہم سے چھین کر لے گئی۔رانا اختر حسین کی ساری زندگی اساتذہ برادری کے پیشہ ورانہ حقوق کی بازیابی میں گزری انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز بطور لیکچرار ریاضی گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان سے کیا۔ وہاں سے مخالفین نے پنڈی گھیب ٹرانسفر کروا دیا ۔حکام کو صورت حال کا علم ہوا تو وہاں سے گورنمنٹ کالج عارف والا بھیج دیا گیا۔ پھر بچوں کی تعلیم کی غرض سے لاہور آگئے اور ایم او کالج لاہور تعینات ہوئے اور پھر وہاں سے ہی دو ہزار گیارہ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور خاندان والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اساتذہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related posts

شیخوپورہ ،، اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سیلم اختر کے برادر بزرگ چل بسے

Ittehad

محکمہ تعلیم نے پاسنگ مارکس تینتیس سے بڑھا کر چالیس فیصد کرنے کی تجویز دے دی

Ittehad

سیالکوٹ کے تین پروفیسروں کا بلا جواز تبادلہ بعض حکومتی ذمہ داران کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور انتقامی کارروائی ہے

Ittehad

Leave a Comment