2024 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشنز میں کونسل آف پروفیشنلز پینل کی کلین سویپ

سنڈیکیٹ کی الیکشن کے لیے مختص تمام نشتیں پہلی مرتبہ کسی گروپ نے بغیر کسی الائنس کے اکیلے جیتیں پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر محمد ناصر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر ذیشان مظاہر ،اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر عاشی ذیشان اور لیکچررز کی نشست پر ڈاکٹر عامر مسعود نے واضح برتری سے اپنے مخالفین کو شکست دی

سنڈیکیٹ کے انتخابات میں چار گروہوں میں مقابلہ تھا جن میں کونسل آف پروفیشنلز , ٹیچرز فرنٹ ،اکیڈمک گروپ اور ریفارمرز گروپ شامل ہیں ان میں کونسل آف پروفیشنلز نے باقی تینوں کو واضح برتری سے شکست دی ٹیجرز فرنٹ دوسرے نمبر جبکہ تنظیم اساتذہ کے پینل کو شکست فاش ہوئی اور تیسرے نمبر پر رہی ایک نیا گروپ جس نے ریفارمز گروپ کے نام سے حصہ لیا محض چند ووٹ حاصل کر پائی

لاہور ( نمائندہ خصوصی)گذشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے الیکشن کے لیے مختص سیٹوں پر انتخابات منعقد ہوئے سنڈیکیٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے چار نشستیں مختص ہیں ان میں ایک پروفیسرز ،ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرز ،ایک اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایک لیکچررز کے لیے ہے ہر نشست کے لیے صرف اسی گریڈ کے اساتذہ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں پروفیسرز کے لیے مخصوص نشست کے لیے یونیورسٹی کے تمام پروفیسرز نے بذریعہ رائے دہی پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نشست کے لیے تمام یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے ڈاکٹر ذیشان مظہر ۔اسسٹنٹ پروفیسرز نے ڈاکٹر عاشی ذیشان اور لیکچررز نے ڈاکٹر عامر مسعود کو منتخب کیا ان انتخابات کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس مرتبہ ہر گروپ نے اپنی حثیت میں انتحابات میں حصہ لیا پہلے دو دو گروپ الائنس بنا کر انتحابات میں حصہ لیا کرتے تھے یوں کونسل اف پروفیشنلز نے یونیورسٹی اساتذہ نے برتری کی مہر ثبت کر دی

پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر بطور پروفیسر ممبر سنڈیکیٹ منتخب ہوگئے

ڈاکٹر محمد ناصر صدر شعبہ فارسی ہیں اور پروفیسر کی نشست پر ممبر سنڈیکیٹ منتخب ہوئے ہیں انہوں نے 73 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ان کے قریب ترین حریف ڈاکٹر کامران عابد نے 56 ووٹ حاصل کیے ان کا تعلق ٹیچرز فرنٹ سے ہے تنظیم اساتذہ پینل کے مقیت جاوید 24 حاصل کیے ڈاکٹر نایاب بتول نے 8 جن کا تعلق ریفارمرز گروپ سے ہے ایک اور امیدوار ڈاکٹر امان اللہ نے صرف 2 ووٹ حاصل کیے

ڈاکٹر ذیشان مطاہر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر منتخب

ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے سنڈیکیٹ الیکشن کے لیے مخصوص نشست پر ڈاکٹر ذیشان مطاہر شعبہ بائیو کیمسٹری نے واضح کامیابی حاصل کی انہوں نے 71 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا اعتماد حاصل کیا ان کے قریب ترین حریف ڈاکٹر خالد محمود نے 38 ووٹ حاصل کیے تیسرے نمبر پر آنے والے ابرار احمد نے 24 جبکہ چوتھے امیدوار شاعر وسیم صرف 4 ووٹ حاصل کر سکے

اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر عاشی ذیشان منتحب

اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر شعبہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی استاد محترمہ ڈاکٹر عاشی ذیشان نے اپنے مخالفین کو ہرا کر واضح برتری حاصل کی انہوں نے 124 اسسٹنٹ پروفیسرز کا اعتماد حاصل کیا ان کی قریب ترین حریف صدیقہ ریاض نے 89 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی امیدوار فرحانہ عزیز نے 52 جبکہ چوتھی امیدوار حنا سلیم صرف 5 ووٹ حاصل کر پائیں

لیکچرز کے مختص سنڈیکیٹ کی نشست پر ڈاکٹر عامر مسعود کامیاب

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے انتخابات میں لیکچررز کے لیے مخصوص نشست پر شعبہ سپیس سائنس کے ڈاکٹر عامر مسعود نے 85 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل حارث خاں نے 52 تیسرے نمبر پر آنے والی امیدوار سائرہ رمضان نے 24 ووٹ جبکہ چوتھے گروپ کے امیدوار فرخ نوید نے صرف 2 ووٹ حاصل کیے

Related posts

عیدالاضحی پر ستائیس جون تا یکم جولائی اور اتوار شامل کر کے چھ چھٹیاں

Ittehad

الیکشن کمیشن نے انتظامی بنیاد  پر پوسٹنگ/ ٹرانسفر کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا

Ittehad

سواۓ نام کی تبدیلی کے کالجز میں کچھ تبدیل نہیں ہوگا وزیر تعلیم

Ittehad

Leave a Comment