2021 Latest News Obituary

اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی پروفیسر فرخ ندیم انتقال کر گئے

گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور کے شعبہ اکنامکس کے ریٹائرڈ صفر شعبہ پروفیسر فرخ ندیم کل آٹھ فروری دو ہزار اکیس کی صبح انتقال کر گئے ان کی عمر ساٹھ سال  چھ ماہ تھی وہ گزشتہ برس ہی چودہ اگست کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو ہے تھے وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے تھے کہ گردوں کے مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے کچھ عرصہ ڈائلیسس کے تکلیف دہ آزمائش سے گزر ہے اور بلآخر موت جیت گئی مرحوم فرخ ندیم کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا ابتدا میں وہاں ہی گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں سولہ نومبر انیس سو چھیاسی سے بطور لیکچرار اکنامکس سروس کا آغاز کیا ان کے ماموں مشہور اداکار چنگیزی سے انہیں والہانہ محبت تھی لاہور میں قیام پذیر تھے ان کی محبت انہیں لاہور کی کھینچ لائی ٹرانسفر کروا کر لاہور آئے اور پھر یہاں کے ہی ہو رہے  مرحوم ایک روشن خیال اور انسان دوست شخصیت تھے ملازمت کے آغاز سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور مرتے دم تک ساتھ نبھایا ان کے انتقال سے اتحاد اساتذہ کے ساتھی سوگوار ہیں۔         حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

Related posts

جسٹس ریٹائرڈ اطہر محمود کو چیرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات کردیا گیا

Ittehad

یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے اساتذہ اپنی پوسٹنگ ترجیحات سے آگاہ کریں

Ittehad

کالج اساتذہ کے لیے تنخواہوں کا نیا چارٹ

Ittehad

Leave a Comment