گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور کے شعبہ اکنامکس کے ریٹائرڈ صفر شعبہ پروفیسر فرخ ندیم کل آٹھ فروری دو ہزار اکیس کی صبح انتقال کر گئے ان کی عمر ساٹھ سال چھ ماہ تھی وہ گزشتہ برس ہی چودہ اگست کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو ہے تھے وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے تھے کہ گردوں کے مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے کچھ عرصہ ڈائلیسس کے تکلیف دہ آزمائش سے گزر ہے اور بلآخر موت جیت گئی مرحوم فرخ ندیم کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا ابتدا میں وہاں ہی گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں سولہ نومبر انیس سو چھیاسی سے بطور لیکچرار اکنامکس سروس کا آغاز کیا ان کے ماموں مشہور اداکار چنگیزی سے انہیں والہانہ محبت تھی لاہور میں قیام پذیر تھے ان کی محبت انہیں لاہور کی کھینچ لائی ٹرانسفر کروا کر لاہور آئے اور پھر یہاں کے ہی ہو رہے مرحوم ایک روشن خیال اور انسان دوست شخصیت تھے ملازمت کے آغاز سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور مرتے دم تک ساتھ نبھایا ان کے انتقال سے اتحاد اساتذہ کے ساتھی سوگوار ہیں۔ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا