Latest News Press Releases

ملتان: اتحاد اساتذہ پاکستان کی سرکاری ملازمین کے احتجاج میں بھرپور شرکت

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنظیموں نے ملتان میں تاریخی مظاہرہ کیا ۔۔ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے اس عظیم الشان مظاہرے میں حصہ لیا ۔۔آج کے فقید المثال احتجاجی مظاہرے میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے عہدیداران اور کارکنان کی دن رات کی محنت کا نتیجہ نمایاں نظر آیا۔۔۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے پیپلا صدر پروفیسر فرحان یاسر چاند رضوی صاحب ،جنرل سیکریٹری پروفیسر ملک فیاض صاحب ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پیپلا پروفیسر عمیر غنی صاحب اور پروفیسر ملک زبیر فضل صاحب صدر پیپلا مظفر گڑھ کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سینکڑوں کالج اساتذہ کرام احتجاجی مظاہرے میں شریک یوئے۔۔اسی طرح ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے کالجز سے مرد و خواتین پروفیسرز کی بہت بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی ۔۔۔ملتان ڈویژن کے کالج اساتذہ کو موبلائز کرنے کے لیے پروفیسر ملک ارشاد صاحب صدر پیپلا جنوبی پنجاب ،پروفیسر یامین چودھری ممبر سنٹرل ایگزیکٹو پیپلا , پروفیسر ڈاکٹر جاوید صاحب صدر اتحاد اساتذہ ملتان ڈویژن ،پروفیسر تنویر عالم صاحب صدر پیپلا ملتان ڈویژن ،پروفیسر راؤ معصوم صاحب صدر پیپلا ضلع ملتان ،پروفیسر آشرف ملک صاحب انفارمیشن سیکریٹری پیپلا ملتان ڈویژن اور پروفیسر حافظ ارشاد صاحب ممبر ایگزیکٹو پیپلا ملتان ڈویژن نے جو محنت کی آج شدید گرمی میں روزے کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ خواتین پروفیسرز نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔۔۔آج کے ہزاروں ملازمین کے جم غفیر نے ماہ رمضان المبارک میں کڑکتی دھوپ میں جوش و جذبے کے ساتھ اپنے حقوق کی بحالی کی تحریک میں شامل ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ تحریک دن بدن بام عروج تک جائے گی اور غصب شدہ حقوق کی بازیابی تک جاری رہے گی ان شاءاللہ
اور آج بہت بڑی تعداد میں کالج اساتذہ کی شرکت نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا کہ پروفیسرز اپنے حقوق کے حصول کے لیے گھروں سے نکلتے نہیں۔۔بہر حال تمام محکموں کے ملازمین کی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر اس مظاہرے کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا ۔۔

Related posts

۔گریڈ بیس کے کالج اساتذہ کوڈسپیرٹی ریڈکش الاؤنس دلانے کے لیے پیپلا سرگرم

Ittehad

سپریم کورٹ نے غیر قانونی داخلے کرنے پر میڈیکل۔کالج کو ڈھائی کروڈ جرمانہ کر دیا

Ittehad

لیو انکشمنٹ کے نوٹیفکیشن بارے وضاحتیں کی گئیں مگر ابھی کچھ باقی ہیں

Ittehad

Leave a Comment