وائس چانسلر آفیس کے گھیراؤ کے بعد کچھ برف پگھلی ٹی ٹی ایس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس اور دیگر مطالبات کے لیے مذاکرات پھر ہونگے احتجاج جاری رہے گا صدر آسا ڈاکٹر اظہر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی
لاہور () پنجاب یونیورسٹی اکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج جاری ہے.
اکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا) کے بھر پور احتجاج کے نتیجے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتدہ سے مذاکرات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں مختلف فیکلٹیز کے تین ڈین شامل ہیں. دوسری طرف آسا نے بھی تین ممبران نامزد کئے ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ سے مزاکرات کر رہے ہیں . جس کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں انتظامیہ نے ٹی ٹی ایس (TTS) اساتذہ کے لئے پرفارمنس کی بنیاد پر مستقل انکریمنٹ جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے اگلا دور پیر کو ہو گا.
آسا کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم اور سیکریٹری ڈاکٹرامجد عباس مگسی نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا. آسا قیادت نے آج جمعہ کے روز بھی مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اساتذہ کو احتجاج اور اس کے حوالے سے ہونے والے مزاکرات کی پیش رفت اور تفضیلات سے آگاہ کیا.
3 comments
So sad😥
So sad
Bsc ky exam kb hongy