HED News Latest News Press Releases

لاہور:سروس اور پے پروٹیکشن کے لئے آج 2 بجے احتجاجی ریلی ہوگی

سروس اور پے پروٹیکشن کےحصول کے لئے سکول اور کالج اساتذہ آج 2 بجے بروز جمعہ مسجد شہداء ریگل چوک تا اسمبلی ہال احتجاجی ریلی نکالیں گے۔یہ احتجاج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ہوگا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں اور حکومت کی جانب سے کئے گئے بار بار وعدوں کے باوجود انہیں ان کا قانونی حق نہیں دیا جارہا۔یاد رہے کہ اساتذہ نے اپنے یک نکاتی مطالبے کے لئے ملتان سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اس کے بعد سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپندی میں احتجاج کئے گئے۔آج ڈویژن لاہور کا احتجاج ہے۔اگر حکومت نے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی تو اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔اس مرتبہ یہ دھرنا 7 دن کا نہیں ہوگا بلکہ مطالبات کی منظوری تک ہوگا۔

Related posts

جہلم۔۔ ڈاکٹر جنید چوہدری نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا کے پرنسپل ہوگئے

Ittehad

نو منتخب سلیکٹیز  مرد سیاسیات اور خواتین سوشل ورک اپنی پوسٹنگ ترجیح  دینے کیلئے دوبارہ طلب

Ittehad

پنجاب،پینشن اور میڈیکل الائونس کم کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

Ittehad

Leave a Comment