2020 HED News Latest News

کالج اساتذہ کی مختلف گریڈز میں ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

ایک سو پچیس ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین کےگریڈ بیس میں ترقی کے کیسز جو ایک عرصے سے بعض مخفی وجوہات کے سبب معرض التوا میں پڑے ہوئے تھے اب ہر لحاظ سے مکمل ہو گئے ہیں اور آج محکمہ ہائر ایجوکیشن سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو  پی ایس بی ون میں پیش کرنے کے لیے بھجوانے جا رہئے ہیں جہاں تک گریڈ اٹھارہ سے انیس میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر چار سو بارہ۔  کیسز کا تعلق ہے ڈی پی آئی آفیس کی ڈائریکٹر اور ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بار بار یاد دہانی کے باوجود کچھ کیسز کی دو ہزار۔ انیس کی رپورٹ نہیں بھجوائیں گئیں آخری معیاد 13 اگست گرزنے کے بعد قائدین پی پی ایل اے اور ڈی پی آئی کالجزکے درمیان اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ مزید انتظار کی بجائے انہیں اب بھجوا دیا جاے چنانچہ عملہ نے یہ کیسز مکمل کرکے ڈی پی آئی کو دے دیے ہیں وہ خود ان کی چھان پھٹک کر رہے ہیں آج کی ملاقات میں انہوں نے اس مقصد کے لئے مزید دو دن کا وقت مانگا ہے چنانچہ ان کے مطابق جمعرات کو  یہ سیکرٹریٹ میں ہوں گے  اسسٹنٹ پروفیسر مردانہ ترقی کے 76 کیسز ہمارے کچھ مہربانوں کی کوشش سے تعطل کا شکار ہو گئے تھے جو بار بار سپشل سیکرٹری کو مل کر یہ باور کروانے کہ یہ بھی حکم امتناعی کی زد میں آتے ہیں روک دئیے گئے تھے پی پی ایل اے کی کاوش سے سپشل سیکرٹری اور ڈی پی ائی کے درمیان ایک میٹنگ میں معاملہ کلیر ہو گیا ہے ڈی پی آئی نے تحریر لکھ کردی ہے کہ یہ دو ہزار چودہ کی لسٹ کا حصہ ہیں اور موجودہ سنیارٹی تنازع سے اس کا کوئی تعلق نہیں اب سیٹ بنا کر جلد ہی پی ایس بی میں پیش ہونےکےلیے بھجوا دیئے جائیں گے

Related posts

الیکشن کمیشن کو خط کہ پرموشن کرنے دیں ملازمین کو دھوکہ دینا ہے

Ittehad

ترقی کی منتظر خواتین کی جلد  ڈی پی سی ہوگی اتحاد اساتذہ پاکستان کی کاوش

Ittehad

  نو منتخب لیکچررز اور ویٹنگ پوسٹنگ اساتذہ کی تعیناتی کی اجازت 

Ittehad

Leave a Comment