اکتیس مئی کے بعد اگلے گریڈ میں پرموٹ ہونے والے ضلعی اکاؤنٹ آفیس کو ایک درخواست دیں گے کہ پے روین رول نمبر 10.3 سن 1977 کے تخت ان کی پے ری فیکسیشن یکم دسمبر کے بعد کی جائے یوں ایک انکریمنٹ پچھلے گریڈ اور ایک پری میچور انکریمنٹ اگلے گریڈ کی مل جائے گی اور کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا اس طرح کی باتیں سوشل میڈیا پر دوسروں کو پریشان کر کے اپنی سیاست چمکانے کے لیے کی جا رہی ہیں دوست بلکل پریشان نہ ہوں
لاہور ۔ خصوصی رپورٹ ۔۔اکتیس مئی تک جوائن نہ کر سکنے کی صورت میں ایک انکریمنٹ کا نقصان ہو جائے اور ساری سروس آپ مالی لحاظ سے پیچھے رہ جائیں گے کچھ دوست نما دشمن حلقے اس طرح کی باتیں پھیلا کر پریشان کر رہے ہیں اور اس پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں آپ دوستوں کی وضاحت کے لیے عرض ہے کہ ایسا بلکل بھی نہیں ایسا صرف ڈائریکٹ سلیکشن یا ابتدائی سروس والوں کے کیس میں ہوتا ہے کہ اگر کسی سال میں آپ کی سروس یکم دسمبر کو چھ ماہ سے کم ہے تو انکریمنٹ نہیں لگتی پرموشن کیسز میں ایسا نہیں جوائن کرنے کے ساتھ ہی آپ جب جوائننگ رپورٹ اکاؤنٹ آفیس بھجوائیں تو ساتھ ہی ایک درخواست دیں کہ 1977 کے پے روین رول 10.3 کے حوالے سے میری تنخواہ کی ری فیکسیشن یکم دسمبر کی انکریمنٹ لگا کے کی جائے یوں آپ کو ایک انکریمنٹ پچھلے گریڈ کی مل جائے گی اور ایک اگلے گریڈ کی پری میچور انکریمنٹ حاصل ہو جائے گی لہذا پریشان بلکل بھی نہ ہوں جب چاہیے جوائن کریں کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا