2022 Latest News Obituary

لاہور ۔۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی پروفیسر شاہدہ پرویز وفات پا گئیں 

گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کی شعبہ انگریزی کی سربراہ محترمہ شاہدہ پرویز آج صبح انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً انسٹھ برس تھی وہ انیس جنوری انیس سو ترسٹھ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں ایم اے انگریزی کے بعد انیس سو چھیاسی کو سلیکشن کے بعد بطور لیکچرر انہوں نے پچیس نومبر انیس سو چھیاسی کو بطور لیکچرار انگریزی تدریسی خدمات کی شروعات کی  دو ہزار جار میں انہیں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنایا گیا چودہ مارچ دو ہزار سولہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور وہ بطور صدر شعبہ انگریزی گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ان کی ساتھیوں کے مطابق خوش و خرم تھیں کہ جند ہی روز قبل ان کے پیٹ میں تکلیف ہوئی ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پتہ میں مسلہ ہے لہذا ان کی سرجری کرنا ہوگی وہ آئی سی ہو میں زیر علاج تھیں اور آج ہی ان کی سرجری ہونا تھی کہ اچانک ان کی فیملی کی جانب سے اطلاع ملی کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے نئے چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی روک دی اضافی چارج انجینئر احمد فاروق بازئی کے سپرد

Ittehad

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے ایسوسی ایٹ کالجز آج سے کھل رہے ہیں

Ittehad

دو لیکچررز کو پی ایچ ڈی اور گیارہ کو ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment