2025 Latest News Obituary

ملتان۔۔۔ریٹائرڈ پروفیسر رخسانہ عبید انتقال کر گئیں

ان کی عمر تقریبا بہتر برس تھی اور وہ 2013 میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ملتان سے بطور پروفیسر آف اردو ریٹائر ہوئیں مرحومہ پروفیسر ریٹائرڈ عبید اللہ کی بیوہ اور ریٹائرڈ پروفیسر فرخ الزماں گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کی حقیقی ہمشیرہ تھیں

ملتان ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین ملتان کی شعبہ اردو کی ریٹائرڈ پروفیسر محترمہ رخسانہ عبید سات نومبر کو قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی عمر تقریبا بہتر تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کرکے 2013 میں بطور صدر شعبہ اردو ریٹائر ہوئیں مرحومہ گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان جو موجود ایمرسن یونیورسٹی کہلاتی ہے کے شعبہ فزکس کے پروفیسر عبیداللہ کی بیوہ تھیں پروفیسر عبید اللہ 2021 میں 75 بہاریں دیکھ کر وفات پا گئے تھے وہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے رکن پروفیسر فرخ الزماں جو گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ سے ریٹائر ہوئے کی ہمشیرہ محترمہ تھیں مرحومہ نے اپنے چار بچے سوگوار چھوڑے ہیں محترمہ پروفیسر رخسانہ عبید کی وفات سے علمی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان نے محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہےاور محترم پروفیسر فرخ الزماں کو اس صدمہ سے نبضِ آزما ہونے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے

Related posts

عید الاضحی کے موقع پر 23 جون کو جون کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ 

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز میل کی ترقی کے کیسز سیکرٹری سروسز کو بھیج دئیے گئے

Ittehad

لاہور کے دس کالجوں میں اہم فل / ایم ایس شروع کرنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment