لایور (خصوصی رپورٹ)اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے مدت ملازمت مکمل کر کے 14 اپریل 2023.کو ریٹائر ہونے والے پروفیسر اف فلاسفی محمد اعظم خاں کا تعلق شکر گڑھ کے مشہور پٹھان سے ہے جہاں وہ پیدا ہوئے فلاسفی ماسٹر ڈگری حاصل کر کے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر فلاسفی کے طور پر سلیکشن کے بعد22 فروری 1986 کو بطور لیکچرر گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ میں جوائن کیا وہاں تین سال تدریسی خدمات سر انجام دیتے کے بعد 29 جولائی 1989 کو ٹرانسفر کروا کے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور ا گئے جڑانوالہ اپنے قیام کے دوران اپنی روشن خیالی کے سبب اتحاد اساتذہ پاکستان ۔سے وابستہ ہوگئے آغاز سے ہی ٹریڈ یونین سرگرمیوں سے وابستہ ہوگئے انتخابات ہوئے تو مقامی یونٹ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اور مقامی نمائندے کی حیثیت سے ڈویژنل ۔اور۔مرکزی سطح پر اتحاد اساتذہ کے نامزد پینل کو سپورٹ کرتے رہے لاہور ا کر اتحاد اساتذہ کی تمام سرگرمیوں میں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا 1996 میں دونوں ایسوسی ایشنز کا ادغام ہوا آئین 1995 منظور ہوا تو کنونشن کی تیاری اور آئین کی منظوری میں پیش پیش رہے آپ 4 جنوری 1994 میں ایک مرتبہ پھر ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور ا گئے عرصہ دو سال یہاں گزارنے کے بعد چار 26 نومبر 1996 گورنمنٹ کالج لاہور (موجود گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور) چلے آئے اسی دوران گورنمنٹ کالج لاہور کو ایک خود مختار ادارے کی حثیت دے دی گئی اور 2002 میں اسے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا درجہ مل گیا تو جنرل کیڈر کے اساتذہ کی حثیت ملازمت کوتبدیل کرکے ،ان ڈیپوٹیشن ، بنا دیا گیا 27 مئی 1997 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے 2011 میں دوسری بار ترقی پائی تو ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے تیسری بار ترقی ملی اور 23 جنوری 2019 پروفیسر اف فلاسفی بن گئے 2011 میں کچھ عرصہ چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فلاسفی بھی رہے فلاسفی سبجیکٹ میں طالب علموں کی دلچسپی میں کمی ائیر تو خان صاحب نے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس سبجیکٹ میں جدید علوم کو روشناس ۔کروایا جو ان کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کی انسان دوستی اور علم دوستی مثالی ہیں اس بنا پر انہوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اتحاد اساتذہ ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی 28 اپریل کو کر رہی ہے جس میں اتحاد اساتذہ کے اور بھی نامور دوست جو ماضی قریب میں ریٹائر ہوئے ہیں یا ہو رہے ہیں شرکت کریں گے