HED News

میاں محمد زاہد کو مستقل ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن تعینات کر دیا گیا

وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ انگریزی گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغبان پورہ تھے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک پنجاب کا اضافی چارج تھا اب انہیں ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی خالی اسامی پر مستقل کر دیا گیا

اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے مبارکباد

لاہور( نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نےگورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغبان پورہ لاہور میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میاں محمد زاہد کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی خالی آسامی پر تین سال کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے وہ اسی سیٹ پر عارضی طور پر کام کر رہے تھے تین سال تک کام کرنے کے لیے صرف یہ شرط رکھی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں انہوں نے آج تین فروری 2025 کو عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے میاں محمد زاہد نے بطور لیکچرر انگریزی 2002 میں سروس کی شروعات کی 2011 میں ڈائریکٹر سلیکشن کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر کے طور میں جوائن کیا 2022 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی جب اسسٹنٹ پروفیسر تھے تو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کے عہدے پر خدمات سر انجام دیتے رہے ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے تو کامرس کالج سبز زارکالونی لاہور اور پھر شالیمار کالج باغبان پورہ تعینات رہے وہاں سے انہیں انتظامی تجربہ رکھنے کی بنیاد پر انہیں ڈائریکٹر تعلیمات لاہور ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا پھر وہاں سے انہیں ایڈیشنل ڈی پی آئی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا اب انہیں ٹرانسفر کر کے مستقل بنیاد پر تین سال کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن تعینات کر دیا گیا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں اس عہدے پر تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہا ہے اور مبارکباد دی ہے

Related posts

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فنگشنل بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی

Ittehad

پچیس اضلاع میں کالجز تا حکم ثانی بند ۔ کرونا مثبت ہونے کا تناسب پانچ فیصد سے زیادہ

Ittehad

مرد/خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز کی پری پی ایس بی ہو گئی پی ایس بی ٹو پندرہ مئی کو ہوگی

Ittehad

Leave a Comment