2021 College News Latest News

وہاڑی میں اتحاد اساتذہ کی جان پروفیسر محمد لطیف ریٹائر ہو گئے

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد لطیف مدت ملازمت مکمل کر کے چھ جولائی دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے تدریسی سفر کا آغاز 27 جنوری انیس سو چھیاسی میں کیا انہوں نے تقریباً 35 برس گورنمنٹ کالج وہاڑی میں خدمات سر انجام دیں وہ اپنے مضمون کیمسٹری میں عبور کے باعث طلبا میں بے حد مقبول تھے اپنے عمدہ اخلاق کی بدولت اساتذہ میں ہر دل عزیز تھے کیونکہ ان کی نسبت اتحاد اساتذہ سے تھی اس صفت کی بنا پر اتحاد اساتذہ کی انتخابی سیاست کو بے حد فایدہ پہنچا اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اتحاد اساتذہ کو کمزور پوزیشن سے نکال کر کمال تک پہنچا دیا محکمہ تعلیم اور اساتذہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا گزشتہ الیکشن پی پی ایل اے نے ضلع وہاڑی میں جو شاندار کامیابی حاصل کی پورا پینل فتح سے ہم کنار ہوا اس میں ان کی محنت کا خاصا دخل ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب دراصل ان کی تقریب پذیرائی تھی دوستوں کی اس موقع پر انکے محبت دیدنی تھی ہر کوئی ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو تھاپرنسپل کالج نے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا اور اتحاد اساتذہ کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

Related posts

  کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی صرف دو یونیورسٹیاں پہلی سو میں شامل

Ittehad

ترقی پانے والی۔خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا پوسٹنگ نوٹیفکیشن جاری نہ  ہو سکا

Ittehad

پروفیسر نورین اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور تعینات

Ittehad

Leave a Comment