2023 Latest News Obituary

پروفیسر اعجاز خاور اچانک وفات پا گئے

پروفیسر اعجاز خاور سابق صدر شعبہ اردو ادب اور سابق وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ لاہور رہے گزشتہ برس جولائی دو ہزار بائیس کو مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔زیا بیطس کے مریض تھے کل رات اچانک ہاٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ لاہور کے اردو ادب کے معروف استاد ،سابق صدر شعبہ اردو اور وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج شاہدرہ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر ساٹھ سال سات ماہ تھی اور گذشہ برس ہی مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے ہر دل عزیز اور نہایت خوشگوار شخصیت کے حامل انسان تھے  ملازمت کے ابتدائی چند برس گورنمنٹ اسلامیہ  کالج لاہور  کینٹ لاہورمیں گزارے اور ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بنے تو انہیں گورنمنٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا باقی ساری سروس ادھر ہی خدمات سر انجام دی علم و ادب سے گہرا شغف رکھنے تھے ساری زندگی دوست بناتے رہے  یہ ہی وجہ ہے کہ آج ان کی وفات کی خبر سن کر ہر کوئی افسردہ تھا اتحاد اساتذہ کے ہمدرد تھے اتحاد اساتذہ کے دوست ان کے لیے دعا گو ہیں کہ آللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے  ان کی آخری رسومات 244 ای سبزہ زار لاہور میں ادا کی جائے ان کی رہائش گاہ کے قریب جنازہ گاہ میں بعد از نماز ظہر ادا کر دی گئی 

Related posts

مرد لیکچررز کے سات مضامین کی ایلوکیشن بھی از سر نو ہوگی ۔۔وہ بھی ایم او کالج طلب

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کے تمام تعلیمی ادارے چوبیس دسمبر سے پانچ جنوری تک بند رہیں گے

Ittehad

لائبریرینز کے پوسٹنگ آرڈرز جاری ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment