محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر جاوید حسن اختر جو کہ بطور عارضی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے ان سے یہ عارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے اور پروفیسر حق نواز خاں کو ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے ذرائع کے مطابق درجہ چہارم کی بھرتیاں اس تبدیلی کا سبب بنا ان پر الزام ہے کہ بھرتیوں میں میرٹ کی بجایے من مانی کرنا چاہتے تھے اور بعض اس کےلیے تیار نہیں ہوتے نئے تعینات ہونے والے پروفیسر حق نواز خان قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک سترہ ڈیرہ غازی خان میں پیپلا کے صدر رہ چکے ہیں اس سے قبل وہ جنرل سیکرٹری اور ایک مرتبہ نائب صدر ایسوسی ایشن رہ چکے ہیں وہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں دو ہزار نو سے اتحاد اساتذہ سے منسلک ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے پیپلا کے عہدے دار منتخب ہوتے رہے ہیں ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے ان کے بھائی ان کے والد اور ان کے دادا بھی بلدیاتی الیکشن میں مختلف حیثیتوں میں منتخب ہو کر ڈیرہ غازی خان کے عوام کی خدمت کرتےرہے ہیں