2021 Latest News Obituary

پروفیسر غلام مرتضی شاہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے سابق پروفیسر سید غلام مرتضی شاہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چوہتر برس تھی انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انیس سو چھہتر میں بطور این ڈی وی پی لیکچرر گورنمنٹ کالج بہاولنگر سے کیا بعد میں ریگولر ہو کر باقاعدہ لیکچرر سیاسیات تعینات ہوئے بعد ازاں انیس سو ترانوے میں ڈائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر ہو کر وہاں ہی یعنی گورنمنٹ کالج بہاولنگر  تعینات ہوگئے اور پھر دو ہزار سات میں مدت ملازمت مکمل کر کے وہاں سے ریٹائر ہوگئے۔ان کی زوجہ محترمہ نگہت بھی باٹنی کی عمدہ استاد تھیں سروس کے آخر میں بہاولنگر سے ٹرانسفر ہو کر لاہور تشریف لے آئیں اور بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور سے دو ہزار سولہ میں ریٹائر ہوئیں پروفیسر غلام مرتضی شاہ صاحب ایک اچھے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس اور بلند پایہ اخلاق کے حامل انسان تھے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

Related posts

اتحاد اساتذہ ملتان کے وفد کی پے پروٹیکشن کے سلسلے میں مشیر وزیر اعلی سے ملاقات

Ittehad

باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ  ٹو کی میٹنگ میں  اسسٹنٹ  پروفیسرز گریڈ انیس  میں ترقی پاگئے

Ittehad

مرد لیکچررز کے سات مضامین کی ایلوکیشن بھی از سر نو ہوگی ۔۔وہ بھی ایم او کالج طلب

Ittehad

Leave a Comment