2023 Latest News Obituary

 سرگودھا۔کیمسٹری کے معروف استاد پروفیسر احسان بلوچ انتقال کر گئے 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ انبالہ مسلم  کالج سرگودھا کے معروف استاد پروفیسر احسان بلوچ اچانک انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی اور وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھے عرصہ دو سال قبل  انہیں پہلی مرتبہ دل کا دورہ پڑا علاج معالجہ پر وہ صحت یاب ہو گئے کوئی ایک ہفتہ قبل دوبارہ تکلیف ہوئی تو انہیں طاہر ہسپتال ربو ہے جایا گیا تشخیص پر منکشف ہوا کہ قدرقی پیس میکر کام نہیں کررہے اور انہیں مصنوعی پیس میکر لگوانا ہوگا اس دوران عاشورہ کی تعطیلات ا رہی تھیں لہذا طے ہوا کہ ان تعطیلات کے بعد  آپریشن کر کے پیس  کرکے پیس میکر لگا دیا جائے گا انہیں ابھی ہسپتال داخل ہونا تھاکہ پیس میکر نے کام چھوڑ دیا اور وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے مرحوم نے دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں ان کی دو بیٹیاں علم طب سے مزین تھیں ایک ایم بی بی ایس مکمل کر چکی تھیں اور دوسری چوتھے سال میں تھی مرحوم نہایت شگفتہ مزاج اور ہس مکھ انسان تھے ہمیشہ اتحاد اساتذہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کے حقوق کی جد و جہد میں شریک رہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی ان کی موت سے حالت سوگ میں ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں مرحوم نے 1997 میں بطور لیکچرار کیمسٹری گورنمنٹ کالج بھلوال سے سروس کا آغاز کیا وہاں سے گورنمنٹ گریجویٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا چلے آئے 2012 میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دئیے گئے تعیناتی انبالہ میں ہی رہی کوئی دو ماہ قبل صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی سفارش کی اور انہوں نے حال ہی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اپنے اسی ادارے میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا وہ اپنے سبجیکٹ میں ماہر ہونے کی بدولت طلباء میں بے حد مقبول تھے خصوصاً پریکٹیکلز کروانے کا انداز منفرد تھا  جو طلبا میں کیمسٹری سے محبت پیدا کرنے میں معاون تھا ادارہ اتحاد اساتذہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 

ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے پر منعقدہ تقریب میں رہنما اتحاد اساتذہ سے تحائف وصول کرتے ہوئے

Related posts

موسم سرما کی تعطیلات کے لیے تمام کالجز چوبیس تا اکتیس دسمبر بند رئیں گے

Ittehad

موئے کو مارے شاہ مدار حکومت نےسی ٹی آئیز سے تنخواہیں واپس مانگ لیں

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ٹریننگ کا دائرہ 1100سنیارٹی نمبر تک بڑھانے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment