2022 Latest News Press Releases

پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی اتحاد اساتذہ پاکستان کے اہم مرکزی راہنما ہیں اتحاد اساتذہ کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں 

فیصل آباد (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے پرنسپل اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے اہم رہنما ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے آج اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو کئے گئے پروفیسر اف پولیٹکل سائنس ڈاکٹر ظہور احمد نے ایم اے سیاسیات کرنے کے بعد انیس سو ستاسی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر  شپ کا امتحان ۔پاس کر کے یکم جولائی دو ہزار ستاسی سے تدریسی سفر کا آغاز کیا ایم فل اور سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈائریکٹ  ریکروٹمنٹ برائے اسسٹنٹ پروفیسر کا مقابلے کا امتحان پاس کر کے  اٹھارہ جون انیس سو ترنوے کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے تیس مارچ دو ہزار پندرہ کو محکمہ نے انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات کے منصب پر ترقی دے دی اور پھر دو ہزار اکیس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلی ترین عہدے  پروفیسر اف پولیٹکل سائنس پر ترقی پائی وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے زمانے میں اسلامیہ گریجویٹ کالج فیصل آباد میں بطور وائس پرنسپل کام کر رہے تھے کہ ان کی اعلی انتظامی صلاحیتوں کو بھانپ کر انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کا پرنسپل منتخب کر لیا گیا بطور پرنسپل انہوں نے مذکورہ کالج کو درمیانے درجے سے فیصل آباد کے اعلی اداروں کی صف میں لا کھڑا کیا  اس دوران  اگرچہ انہیں کئی مہلک بیماریوں نے گھیرا مگر انہیں بھی شکست دینے میں کامیاب ہوئے وہ ماشاءاللہ آج بھی چاک وچوبند اور صحت مند نظر  آ رہے تھے ہمیشہ اتحاد  اساتذہ کے ساتھ کھڑے رہے اس کے ساتھیوں کی رہنمائی کی اتحاد اساتذہ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت مند اور عمر خضر عطا فرمائے اور ہمیشہ ساتھیوں کی رہنمائی کرتے رہیں آج ریٹائر منٹ کے دن گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کے سٹاف نے ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں اتحاد اساتذہ کے فیصل آباد کچھ نامورشحصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر ادریس احمد اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ستیانہ روڈ فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ظرافت علی نمایاں تھے

Related posts

کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے لیےایچ ای ڈی ویب سائٹ و قومی اخبارات میں بھی اشتہارات

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی نے بجٹ خسارہ طالب علموں سے پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا 

Ittehad

سات اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات

Ittehad

Leave a Comment