گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے ریٹائرڈ پروفیسر بابر نصیر انجم کوبھی کرونا ہم سے چھین لے گیا وہ انگریزی ادب کے استاد تھے ان کا تعلق نیشنلائزڈ کیڈر سے تھا مدت ملازمت مکمل کر کے د2007میں گورنمنٹ کالج اصغر مال کالج راولپنڈی سے ریٹائر ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر جی دس میں خوش و خرم زندگی بسر کر۔ رہے تھے کہ کوئی دس بارہ روز قبل کرونا کا حملہ ہوا طبعیت خراب ہوئی تو کچھ روز گھر میں رہ کر اس کا مقابلہ کیا مگر طبعیت زیادہ خراب ہوگئی اور ہسپتال منتقل ہونا پڑا جہاں وہ بمشکل تین چار روز گزار کرمان کی بازی ہار گئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں واقع ضلع ناروال لے جایا گیا اور ان کے بزرگوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا مرحوم نے سینکڑوں شاگردوں۔درجنوں دوستوں کے علاؤہ رو بیٹوں ایک بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں ان کی بیوی کا تعلق بھی شعب تدریسی سے ہے وہ فیڈرل ماڈل کالج برائے خواتین اسلام آباد سے وابستہ رہ کر ریٹائر ہوئیں اور اب بھی نسٹ سے وابستہ ہیں اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعاگو ہے