2021 Akhbaar Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ محمد امیر حمزہ ورک مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

رہنما اتحاد اساتذہ ۔معروف دانشور اور گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن کے پروفیسر شعبہ سیاسیات محمد امیر حمزہ ورک مدت ملازمت مکمل کر کے ستائیس اکتوبر دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے تقریباً پچیس برس محکمہ ہائر ایجوکیشن کی خدمات سر انجام دیں انہوں نے 1996 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتحب ہو کر بطور لیکچرار سیاسیات سروس کا آغاز کیا  وہ ایک معروف سیاسی تجزیہ کار مانے جاتے ہیں انہوں نے درجنوں پروگرام ریکارڈ کروا کر یو ٹیوب پر ڈالے ہیں جس سے بہت اہم سیاسی مغالطے دور کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے ساتھیوں نے ایک زبردست تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں سکول و کالج کے اساتذہ کے علاؤہ شہر کے وکلاء ۔صحافیوں اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی مقررین نے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا آخر میں پر تکلف عصرانہ مہمانوں کو پیش کیا گیا

Related posts

ڈویژنل مقامات پر 3 فروری کا احتجاج ملتوی

Ittehad

انتیس دسمبر کو ہونے والی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی میٹنگ کے منٹس تاحال رکے ہوئے ہیں

Ittehad

فیملی پنشن صرف بیوہ یا رنڈوہ کو ہی نہیں اور بھی پسماندگان کو ملتی ہے یہ جانیے اور آگے بھی بتائیں 

Ittehad

Leave a Comment