وہ گیارہ جون 2023 کو مدت ملازمت مکمل کرکے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ سے ریٹائر ہوئے انہوں نے تقریباً چالیس برس محکمہ ہائر ایجوکیشن میں خدمات سر انجام دیں بطور استاد تقریباً ستائیس سال تک درس وتدریس کا فرض نبھایا
سروس کے اختتام پر آخری تین پرس بطور سٹاف سیکرٹری گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ خدمات سر انجام دیں
[00:12, 16/06/2023] Muhammad Arif: گوجرانولہ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ کے شعبہ انگریزی کے مایہ ناز استاد پروفیسر محمد اشرف رانا مدت ملازمت مکمل کر کے گیارہ جون دو ہزار تئیس کو ریٹائر ہو گئے بارہ جون 1963 کو کامونکے گوجرانولہ کی راجپوت فیملی میں جنم لینے والے محمد اشرف رانا کی زندگی چد وجہد سے عبارت ہے انہوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کامونکے سے حاصل کی 1980 میں گوجرانولہ تعلیمی بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کرنے کے بعد ایف اے بطور پرائیویٹ امیدوار 1984 میں گوجرانولہ تعلیمی بورڈ سے پاس کیا اسی دوران وہ بطور لیکچرار اسسٹنٹ گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ میں بھرتی ہوگئے مگر علم حاصل کرنے کی تڑپ تھی تعلیم حاصل کرنے کی لگن میں بی اے اور پھر ایم اے انگلش کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے 1988 میں پاس کر لیا
بارہ فروری 1998 میں بطور لیکچرار انگریزی ۔گورنمںٹ کالج قلعہ دیدار سنگھ جوائن کیا پھر تبادلہ کروا کر گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ تشریف لے آئے اور ترقی پائی اور سولہ اکتوبر 2017 کو اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے مگر پوسٹنگ اسی کالج میں ہی رہی اور وہاں سے ہی گیارہ جون 2023 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے تدریسی سفر کے آخر میں 2020 کالج سٹاف اور پرنسپل کے درمیان پل کا کام کیا اور سٹاف سیکرٹری بنائے گئے دس جون 2023 کو سٹاف کی جانب سے ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی خدمات کا کھلے عام اعتراف کیا گیا جو آپ سے شئیر کیا جا رہا ہے