2023 Latest News Obituary

فیصل آباد ۔۔بیالوجی کے پروفیسر خالد محمود انتقال کر گئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج غلام محمد آباد فیصل آباد کے ریٹائر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ باٹنی خالد محمود گزشتہ دنوں انتقال کرگئے انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کی عمر تقریباً تریسٹھ برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے اپریل 2020 میں گورنمنٹ کالج غلام محمد آباد فیصل آباد سے ریٹائر ہوئے تھے انہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور لیکچرار بیالوجی گوجرانولہ سے کیا پھر ٹرانسفر ہوئی تو گورنمنٹ کالج گوگیرہ ضلع اوکاڑہ ا۔گئے پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج ستیانہ روڈ فیصل آباد چلے آئے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ہوئی تو انہیں گورنمنٹ کالج  غلام محمد آباد ایڈجسٹ کیا گیا وہ انہیں راس نہ آیا اصول پسند تھے پرنسپل سے ان بن ہوگی اور نوبت معطلی پر منتجع ہوئی انکوائریاں اور  بعد از ریٹائر منٹ  کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ آیا ابھی چند ماہ قبل ہی ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ابھی پنشن اور بقایا جات کلیر نہیں ہوئے تھے کہ اللہ نے انہیں اپنی رحمت میں طلب کر لیا شائد یہ دنیاوی مال ان کی قسمت میں نہ تھا مرحوم ایک شریف النفس ملنسار اور مددگار شخصیت کے مالک تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے 

Related posts

تونسہ میں طارق بزدار سمیت انیس افراد پر پرچہ اور ملتان میں غنی نیازی کے خلاف کاروائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے

Ittehad

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسلام پورہ کی پرنسپل محترمہ شگفتہ عباس ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

طارق کلیم کا فخرجمعیت ،تاریخ کے آئینے میں

Ittehad

Leave a Comment