نامور ماہر تعلیم۔سابق پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ پروفیسر جاوید اختر بااللہ مدت ملازمت مکمل کر کے 28 نومبر 2021 کر ریٹائر ہو گئے انہوں نے تقریباً چھتیس 36 برس محکمہ تعلیم میں خدمات سر انجام دیں آپ نے اپنی سروس کا آغاز 31 اکتوبر 1985 کو بطور لیکچرار سیاسیات گورنمنٹ کالج سرگودھا ( حالیہ سرگودھا یونیورسٹی ) سے کیا 1994 میں ڈائریکٹ سلیکٹ ہو کر گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج۔ سیالکوٹ میں تعینات ہوئے کچھ عرصہ تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد دو کالجز میں بطور پرنسپل انتظامی خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا جن میں تاریخی اہمیت کا حامل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ قابل ذکر ہے یہاں آپ نے دس سال تک یہ خدمات سر انجام دیں تین جولائی دو ہزار آٹھ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی دو ہزار پندرہ میں انہیں پروفیسر آف سیاسیات بنا دیا گیا پروفیسر جاوید اختر بااللہ نے بطور سیاسیات کے استاد کے طالب علموں کو اس مضمون کے جدید رجحانات سے روشناس کروایا اور بطور منتظم کے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کام کیا ہمیشہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کیے اور اپنی دوسری کسی بھی مصروفیت کو فرض کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتا کیا ادارے کی ساکھ کو بحال کیا مرے کالج میں پر امن تعلیمی ماحول فراہم کرنا ان کے کارناموں میں سے ایک ہے ان کی تاریخ پیدائش کے اعتبار سے انہیں اٹھائیس نومبر کو فارغ ہونا تھا مگر آخری دو دن تعطیلات کی بنا پر انہیں گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے سٹاف نے چھبیس نومبر کو الوداعیہ تقریب منعقد کر کے الوداع کہہ دیاجہاں انہوں نے ملازمت کا آخری سال گزارا۔ اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر محبوب عارف نے پروفیسر جاوید اختر بااللہ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مدت ملازمت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے ان کی آئندہ زندگی صحت مندی و تعلیم کے لیے صرف کرنے کی دعا کی ہے
previous post