2024 HED News

رحیم یار خان ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر حاجی ولی محمد اللہ کی رحمت میں چلے گئے

انہوں نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور اورخواجہ فرید گورنمنٹ کالج بہاولپور میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں اور مدت ملازمت مکمل کر کے دو اپریل 2020 کو ایس ای کالج سے ریٹائر ہوئےان کی عمر چونسٹھ برس آٹھ ماہ تھی تین اپریل 1960 کو رحیم یار خان میں پیدا ہوئے انہوں نے بطور لیکچرر اسلامیات 31 ستمبر 1985 سے کیرئیر کی شروعات کی ترقی پاکر 1998 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئےاور ڈیڑھ ماہ بعد ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد پندرہ دسمبر 1998 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات کے عہدے پر جوائن کرلیا یکم فروری 2012 کو انہیں پروفیسر آف اسلامیات کے عہدے پر ترقی دے دی گئی انہوں نے ہمیشہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوستوں کی سر پرستی کی

رحیم یار خان ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور اور گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے سابق پرنسپل اور اتحاد اساتذہ کے سر پرست پروفیسر ڈاکٹر حاجی ولی محمد کل رات اکیس دسمبر 2024 کو بارگاہ الہٰی میں پیش ہوگئے ان کی عمر تقریبا باسٹھ برس آٹھ ماہ تھی وہ تین اپریل 1960 کو رحیم یار خان میں پیدا ہوئے ایم اے اسلامیات کرنے کے بعدانہوں نے بطور لیکچرار اسلامیات دس ستمبر 1985 کو پیشہ معلمی کی شروعات کی ترقی پاکر بطور اسسٹنٹ پروفیسر 31 اکتوبر ،1998 کو جوائن کیا ڈیڑھ ماہ بعد ہی ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد 15 دسمبر 1998 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہوگئے محکمہ نے انہیں یکم فروری 2012 کو ترقی دیکر پروفیسر آف اسلامیات بنا دیا اسی دوران وہ انہیں گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کا پرنسپل تعینات کر دیا پھر ٹرانسفر ہوکر بہاولپور چلے آئے اور تاریخ کالج گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کا منصب سنبھالا اور یہاں سے دو اپریل 2020 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے ریٹائرڈ لائف رحیم یار خان میں گزار رہے تھے ناساز طبیعت کے سبب کل رات مورخہ 21 دسمبر 2024 کو اللہ کے حضور پیش ہوگئے ان کی نماز جنازہ آج 22 دسمبر 2024 بروز اتوار تین بجے بعد دوپہر آبائی قبرستان نزد ولی سنز کانڈہ سوائے خاں شاہگڑہ روڈ ادا کی جائے گی جس میں مقامی پروفیسر صاحبان کی بڑی تعداد شرکت کرئے گی

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 155 افراد کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز ۔چالیس مرد وخواتین شامل پروفیسر

Ittehad

میرٹ کی بجائے سیاسی فیصلہ ۔ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وی سی کا عارضی چارج دے دیا 

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے 433 ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment