2022 Latest News Obituary

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ و پیپلا ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک انتقال کر گئے 

ان کی نماز جنازہ آج رات بعد از نماز عشاء ان کے محلے کے نزدیک لیہ میں ادا کی جائے گی

ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی ایک ڈیڑھ سال قبل لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہوئے سرجری بھی ہوئی مگر موذی مرض نے پیچھا نہ چھوڑا  پھر کیمو تھراپی تجویز ہوئی جو وہ کمزور صحت کی بنا پر برداشت نہ کر پائے اور بیماری سے لڑتے لڑتے آج صبع نو بجے انتقال فرما گئے

اتحاد اساتذہ کے نامور مرکزی رہنما پی ایل اے کے سابق ڈویژنل صدر اور پپلا کے سابق منتحب مرکزی عہدے دار پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد امیر آج صبح نو بجے لیہ میں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پینسٹھ برس تھی اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مختلف یونیورسٹیوں میں بطور وزیٹنگ پروفیسر کے منسلک رہے کوئی ڈیڑھ سال قبل لبلبے میں کینسر کی تشخیص ہوئی مقامی طور پر علاج شروع ہوا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی’ لاہور کے حمید لطیف ہسپتال میں سرجری ہوئی اور اسے کامیاب آپریشن قرار دیا گیا واپس لیہ گئے تو معلوم ہوا مرض گیا نہیں چنانچہ دوبارہ لاہور لے آئے کیمو تھراپی ہوئی مگر کمزور صحت اسے سہار نہ سکی واپس لیہ لے جایا گیا اور  بغیر کسی پراپر علاج کے ادویات اور ول پاور سے بیماری سے مقابلہ جاری رہا اور آج صبح نو بجے بیماری جیت گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ان کی نماز جنازہ آج رات بعد از نماز عشاء ان کی رہائش گاہ کے قریب جناز گاہ میں ادا کی جائے گی 

اپنے بیٹے ڈاکٹر حسن کے ساتھ

سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے ساتھ

دوستوں کے ساتھ پہاڑوں کی سیر

Related posts

ارم بخآری ایک مرتبہ پھر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

عیسائی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس 20 دسمبر کو دینے کا نوٹیفیکیشن

Ittehad

سکولز:فی الحال تعطیلات میں 15 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment