تقریب خواجہ فرید کالج رحیمیار خان کے نو تعینات پرنسپل خواجہ فرید کالج رحیم یار خان محمد جمیل خان اور کالج برائے خواتین رحیم یار خان میڈم فرح چوہدری کے پرنسپل کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی تقریب کے روح رواں وائس پرنسپل پروفیسر ارشد بیگ تھے تقریب جو، قوالی نائٹ، کے نام سے انعقاد پذیر ہوئی کو طلبا و طالبات سے فنڈ کولیکشن سے کیا گیا
طالبہ کے ڈانس پر کرنسی نوٹ نچھاور کرنے کی وڈیو وائر ہوئی تو شہر کی سماجی تنظیموں کو اعتراض ہوا انہوں نے ہی اعلی حکام تک بات پہنچا ئی ایک مرد اور خواتین پرنسپل نے پہلے اور بعد میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب لاہور اور بعد ازاں ڈی پی آئی جنوبی پنجاب و ڈائریکٹر ز نے ابتدائی پروب کی اور اس کی فائنڈنگ کے نتیجے میں پرنسپل و وائس پرنسپل کو ان کے عہدوں سے الگ کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ریگولر انکوئری ابھی ہوگی
رحیم یار خان (نامہ نگار )گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یار خان میں قوالی نائٹ کے نام پر منعقدہ ایک تقریب کی وڈیو وائرل ہونے شہر بھر میں مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کچھ شہری تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکام ہائر ایجوکیشن سے رابطہ کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا حکام نے دو پرنسپلوں ڈائریکٹر ،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز لاہور کو واقعہ کے بارے میں ابتدائی معلومات کو کھنگالنے اور حقائق پر مبنی رپورٹ بجھوانے کی ذمہ داری سونپی ان سب نے کالج جا کر ملازمین درجہ چہارم ،دفتری سٹاف،اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے سوال جواب کر کے معلومات اکھٹی کیں اور ایک تجزیاتی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کی جس پر اعلی حکام نے پرنسپل محمدجمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے الگ کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے باقاعدہ انکوئری کے لیے اجازت کے لیے مجاز اتھارٹی کو لکھا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق تقریبات کے شوقین وائس پرنسپل نے ایک رنگا رنگ تقریب کی پلاننگ کی جس میں نئے تعینات ہونے والے پر نسپل محمد جمیل خان اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین سکھر اڈا رحیم یار خان کی پرنسپل محترمہ فرخ چوہدری مدعو تھیں بظاہر تو صوفی قوالی کا نام لیا جا رہا تھا مگر اصل میں وہاں ناچ گانا اور رقص شروع ہوگیا طالبات نے ناچنا اور میزبان تقریب پروفیسر ارشد بیگ نے کرنسی نوٹ نچھاور کرنے شروع کر دئیے کسی کو برا لگا تو اس نے ساری تقریب کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا میں چھوڑ دی شہری حلقوں میں پہنچی تو ایک طوفان برپا ہو گیا اور پھر وہ کچھ ہوا جس کی تفصیل اوپر دی گئی ہے
وہ وڈیوز جس کا شہرہ ہے

