2024 Latest News Press Releases

لاہور میں فضائی آلودگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ۔۔پرائمری سکولز ایک ہفتہ کے لیے بند

دوسرے اداروں کے ملازمین کے لیے پچاس فیصد ،،ورک ایٹ ہوم ،، کی تجویز ۔۔لاہور انڈیا سرحد پر فضائی آلودگی انڈیکس 1900 تک پہنچ گیا لاہور کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

لاہور ( نمائندہ لاہور). یہ خبر تو الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے آپ تک پہنچ رہی ہے کہ فضائی آلودگی کے حوالے سےلاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے مگر ہفتہ کی شام انڈیا پاکستان بارڈر کے پاس یہ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 1900 تک پہنچ گئی شہر کے بھی بعض حصوں میں یہ انڈیکس 700 سے متجاوز ہو رہی ہے پنجاب حکومت نے اس صورتحال کے پیش نظر پرائمری سکولز کو ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے ایک پریس کانفرنس میں کیا دوسرے اداروں کے ملازمین کےیے بھی پچاس فیصد ورک ایٹ ہوم کی تجویز ہے شہروں سے یہ کہا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور باہر نکلیں تو فیس ماسک لگا کر نکلیں یہ اقدامات آلودگی کے منفی اثرات سے بچنے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے ضروری خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹریفک میں کمی کر کے صورت حال بہتر بنائی جا سکتی ہے

Related posts

جیت کا جشن۔۔موسیقی اور لنچ اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنماؤں کی شرکت

Ittehad

۔اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں مون سون شجر کاری مہم 2021کی شروعات

Ittehad

ملک میں ہنگامی صورتحال کے باعث نہم کلاس کے موخر ہونے والے پیپرز کی نئی ڈیٹ شیٹ 

Ittehad

Leave a Comment