2021 Akhbaar Latest News

ڈاکٹر نواز کنول رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

عصر حاضر کے معروف محقق اور نقاد ڈاکٹر نواز کنول کو ان. کی تصانیف پر  ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے کیانی ہال میں عالمی سخن ور فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا اس تقریب میں شعرا ادباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر نواز کنول کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ڈاکٹر نواز کنول 15 کتب کے مصنف ہیں انھوں نے شاعر ہفت زبان عبدالعزیز خالد کی ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تحقیق و تنقید، تصوف، مولانا جلال الدین رومی  اور عبدالعزیز خالد کے حوالے سے ان کی کتب منظر عام پر آئی ہیں یہ کتب درج ذیل. ہیں :
1 گلستان رومی
2 بوستان رومی
3 مولانا جلال الدین رومی ایک مطالعہ
4 عبدالعزیز خالد احوال و آثار
5 عبدالعزیز خالد کی غزل گوئی
6 عبدالعزیز خالد کی مذہبی شاعری
7 عبدالعزیز خالد کی نظم نگاری
8 عبدالعزیز خالد بطور مترجم
9  فرہنگ کلام عبدالعزیز خالد 
10 اددو ناول مذہبی عناصر اور بانو قدسیہ
11 تحقیقی و تنقیدی جائزے 12 تصوف اور مطالعہ تصوف
13 اقبال بنام عطیہ فیضی
14 رومی اور اقبال میں فکری روابط
15 دانہ ہائے ریختہ
ڈاکٹر نواز کنول کے مذکور بالا تحقیقی و تنقیدی کام. کے حوالے سے  مختلف یونیورسٹیوں میں ایم ان. پر . اے اور ایم. سطح کے تحقیقی مقالے لکھے جا چکے ہیں
ان کا یہ تحقیقی سفر جاری ھے اور اسی کے اعزاز میں انھیں پرائیڈ اف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا بلاشبہ یہ لائف اچیومنٹ ایوارڈ ان  کے لیے بڑا اعزاز ہے ڈاکٹر نواز کنول کو علمی و ادبی حلقوں کی. طرف سے مبارک باد اور خراج تحسین پیش کی گئی ھے
: یونیورسٹیوں میں ان. پر ایم. اے اور ایم. فل کی. سطح کے مقالے لکھوائے جا چکے ہیں

Related posts

پروفیسر غلام مرتضی شاہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد اسحاق باجوہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر (ر) حافظ اعتبار خاں اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

Ittehad

Leave a Comment