2021 Akhbaar Latest News

فرحان چاند،طاہر بخاری اور ناصر جاوید جپہ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل

ہمارے کئی اتحاد اساتذہ کے ساتھی گزشتہ چند روز سے مہک امراض کا شکار ہو گئےہین  پی پی ایل اے کے ڈویژنل صدر ڈی جی خان پروفیسر فرحان یاسر چاند کے بارے میں خبر آئی ہے کہ ان میں کرونا کی علامات آئیں تو انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اگرچہ ان کی حالت زیادہ خراب نہیں مگر کیونکہ مرض جان لیوا ہے انہیں دعاؤں کی اشد ضرورت ہے اتحاد اساتذہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اور تمام ساتھیوں سے اپیل کرتا ہے کہ ان کے لیے خصوصی دعا فرمائیں  ایم او کالج کے سابق پرنسپل اور اتحاد اساتذہ کے ساتھی طاہر یوسف بخاری گزشتہ چند روز سے کرونا جسے موذی وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں رات سے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے وہ آپ کی خصوصی دعا کے طلبگار ہیں آپ سے گزارش ہے کہ ان کے خصوصی دعا فرمائیں  ہمارے محبوب دوست اور پی پی ایل اے فیصل آباد ڈویژن کے سابق صدر نے سرجری کے ٹیسٹ کروائے تو انہیں کینسر کا  انکشاف ہوا دوستوں کو یقین کامل ہے کہ وہ جلد اس نامراد مرض کو شکست دیکر صحت یاب ہو جائیں گے لیکن آپ کی خصوصی دعاؤں سے یہ عمل جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے لہذا آپ ان کو دعاؤں میں شامل فرمائیں

Related posts

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرر ،اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتی

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ بائیس جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی

Ittehad

چوراسی خواتین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سے فل پروفیسر کے عہدے پر ترقی 

Ittehad

Leave a Comment